وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ٹیچنگ ہسپتال ڈپٹی کمشنر کی طرف سے انقلابی اقدامات شروع
ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ٹیچنگ ہسپتال کے جاری معاملات کو احسن طریقے سے نمٹانے کےلئے گزشتہ چند روز سے ڈپٹی کمشنر کی طرف سے انقلابی اقدامات شروع کئے گئے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان وقاص رشید نے اپنے آفس میں ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز کا نمائندہ اجلاس بلایا
۔مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی،ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف ملک محمد اقبال ثاقب،ڈی پی اؤ اسد سرفراز ایم ایس ڈاکٹر شاہد حسین مگسی،انفارمیشن آفیسر محمد جنید،ڈاکٹرز اور جرنلسٹ موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کی
ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہسپتال میں عوام کو علاج معالجہ کی بہترین اور بلا تعطل سہولیات کی فراہمی پروفیشنل انداز میں جاری رکھیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہسپتال ہڑتال سے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا ہونے کے ساتھ ہسپتال میں مریضوں اور لواحقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے
جس سے صحت کا نظام متاثر ہوتا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہسپتال غریب عوام کو علاج کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس ڈاکٹر شاہد حسین مگسی کو ہدایات کی کہ وہ ہسپتال میں سروسز کی فراہمی بہتر کرنے کےلئے کردار اداکریں ۔اس موقع پر ڈاکٹرز کمیونٹی نے یقین دہانی کرائی
عوام کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہم میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی اور ہسپتال کے معاملات کو پرامن رکھا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جرنلسٹ بھی مثبت صحافت کو فروغ دیں۔ اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا جائے۔