90

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید نے دانش سکول کا دورہ

999

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید نے دانش سکول کا دورہ

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید نے دانش سکول کا دورہ کیا۔انہوں نے کلاسز کا معائنہ کیا طالبات سے نصابی سوالات کئے۔دانش سکول میں زیر تعلیم بچوں کے والدین سے بھی ملاقات کی۔




ڈپٹی کمشنر نے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ دانش سکول وسائل سے محروم طبقہ کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کررہا ہے۔ادارہ کے معاملات میں مزید بہتری لائی جائے گی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہر ماہ باقاعدگی سے منعقد کیا جائیگا۔




ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہا کہ وسائل کا بہتر استعمال کرتے ہوئے ہے دانش سکول میں تعلیمی انقلاب برپا کیا جائے ۔ داخلوں کے لئے درخواستوں کی مکمل سکروٹنی کے بعد میرٹ پر عمل درآمد کرایا جائے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کہ بورڈ آف گورنرز کے اراکین دین کی تجاویز پر عمل کرتے ہوئے




ادارہ کو بہترین مثالیں بنایا جائے گا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ادارہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔پرنسپلز شبنم حسیب،زرقا سہیل رانا نے ادراہ کی کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ادارہ میں آٹھواں تعلیمی سیشن کا آغاز کردیا گیا۔ادارہ کو ہائیر سیکنڈری سکول کا درجہ دیا گیا ہے۔

حکومت کی ہدایت پر پہلی مرتبہ ڈے سکالرز کلاسز کا بھی آغاز کیا جارہا ہے۔سیلف فنانس کی سیٹیں بھی مختص کی گئی ہیں۔




ادارہ نے نصابی اور ہم نصابی سر گرمیوں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں۔اس موقع پر بورڈ آف گورنرز کے اراکین پروفیسر سجاد حسین،پروفیسر واجد حسین،پروفیسر ڈاکٹر فرخندہ واجد اور دیگر موجود تھے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں