172

بابو سر ٹاپ حادثے میں 27 افراد جاں بحق، پاک فوج کے 10 جوان بھی شامل

بابو سر ٹاپ حادثے میں 27 افراد جاں بحق، پاک فوج کے 10 جوان بھی شامل

دیامر(ایف ایس میڈیا نیٹ ورک) سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ کے قریب مسافر کوچ کو پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہو گئی جس میں پاک فوج کے 10 سپاہی بھی شامل ہیں۔ 



مقامی پولیس کے مطابق اسکردو سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ موڑ کاٹتے ہوئے بابو سر ٹاپ کے قریب گٹی داس کے مقام پر پہاڑ سے ٹکرا گئی۔



پولیس کے مطابق حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 26 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو چلاس کے اسپتال منتقل کیا گیا۔



پاک فوج کے جوان زخمیوں کو اسپتال منتقل کررہے ہیں — فوٹو: اے پی پی 

پولیس حکام کے مطابق  دور دراز علاقے کے باعث امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا رہا۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 26 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ 12 مسافر شدید زخمی ہیں۔

فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت کررہے ہیں — فوٹو: اے پی پی

بعدازاں بالاکوٹ کے اسپتال منتقل کیے گئے 6 میں سے ایک شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔ انچارج اسپتال ڈاکٹر ضیا کا بتانا ہے کہ مردان کا رہائشی واجد علی بالاکوٹ اسپتال میں دم توڑ گیا۔ 



حادثے میں پاک فوج کے 10 سپاہی بھی جاں بحق

پاک فوج کے جوان زخمیوں کو اسپتال منتقل کررہے ہیں  — فوٹو: اے پی پی 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسافر کوچ حادثے میں جاں بحق افراد میں پاک فوج کے 10 جوان بھی شامل ہیں۔



آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں کو آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سی ایم ایچ گلگت پہنچایا گیا ہے جب کہ 26 افراد کی لاشیں بھی اسپتال پہنچا دی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بابو سرٹاپ پر ہونے والے حادثے پر پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں