89

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان وقاص رشید نے کہا ہے کہ وسائل کے مطابق خاندان کی تشکیل کےلئے ہر مکتب فکر کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان وقاص رشید نے کہا ہے کہ وسائل کے مطابق خاندان کی تشکیل کےلئے ہر مکتب فکر کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان وقاص رشید نے کہا ہے کہ وسائل کے مطابق خاندان کی تشکیل کےلئے ہر مکتب فکر کو کردار ادا کرنا ہوگا۔عوام،علمائ،اساتذہ،این جی اوز اور دیگر کی آگاہی کےلئے سیمینار منعقد کئے جائیں۔انہوں نے یہ بات بہبود آبادی کی




ضلعی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی آبادی ملکی وسائل کو ہڑپ کررہی ہےوسائل کے مطابق کنبہ تشکیل دیا جائے جس کےلئے متعلقہ محکمے ملکر کام کریں۔




انہوں نے کہا ماں بچے کو دوسال تک اپنا دودھ پلائے اس سے دونوں کی صحت بہتر ہونے کے ساتھ بچے کی پیدائش میں قدرتی طور پر دوسال کا وقفہ پیدا ہوجاتا ہے۔




اجلاس میں بہبود آبادی سے متعلق دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ضلعی آفیسر بہبود آبادی ہمامہدی لغاری،سی ای اوز ڈاکٹر خلیل احمد،ثناءاللہ سرانی،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر زوہیب حسن،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملک محمد اکرم،قاری جمال عبدالناصر،سید سجاد حسین نقوی اور دیگر افسران شریک تھے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں