87

انٹر یونیورسٹیز کنسورشیم فار دی پرموشن آف سوشل سائنسز کی جانب سے شبیر حسین لدھڑ کو ڈائریکٹر رابطچہ کاری مقرر

انٹر یونیورسٹیز کنسورشیم فار دی پرموشن آف سوشل سائنسز کی جانب سے شبیر حسین لدھڑ کو ڈائریکٹر رابطچہ کاری مقرر

آزاد کشمیر (ابوحمزہ ساجد تحصیل رپورٹر ) انٹر یونیورسٹیز کنسورشیم فار دی پرموشن آف سوشل سائنسز کی جانب سے شبیر حسین لدھڑ کو ڈائریکٹر رابطچہ کاری مقرر کردیا گیا۔قائداعظم یونیورسٹی شعبہ تاریخ سے فار غ التحصیل سرگرم و سماجی رُکن شبیر حسین لدھڑ کو IUCPSS کی جانب سے Director Liaison مقرر کیا گیا ہے۔




تقرری کا نوٹیفکیشن نیشنل کوآرڈینٹر محمد مرتضیٰ نور نے جاری کیا۔شبیر حسین لدھڑ IUCPSS کے زیر نگرانی 52 پاکستانی جامعات کے مابین بطور رابطہ کار کام کریں گے۔وہ سوشل سائسنز کی ترویج، طلبہ سوسائٹیز کے مابین ربط کاری، ضرورت مند طلبہ کی سکالرشپس اور ہنرمند طلبہ کو




اکھٹا کرنے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اس کے علاوہ شبیر حسین لدھڑ قومی سطح پر علمی و ادبی حلقوں میں اہم مقام رکھتے ہیں۔شبیر حسین لدھڑ کا کہنا تھا کہ وہ قومی اور بین الااقوامی سطح پر سوشل سائنسز کی ترویج اور پاکستانی طلبہ میں سماجی خدمات کے جزبے کو اجاگر کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے اور پاکستانی جامعات سے ہونہار طلبہ میں باہمی ربط کو قائم رکھیں گے




۔صدر انجمن تاجران وچئرمین پریس کلب محمد سلیم زاہد اور علاقہ بھر کے لوگوں نے اپنے علاقہ کے مایہ ناز ہونہار سپوت و ملنسار شخصیت اور سماجی ورکر شبیر حسین لدھڑ اعلی تعلیم حاصل کرکے اور اس آنر ایبل عہدہ ملنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتے ھیں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں