مہمند کیڈٹ کالج مامد گٹ میں غریب طلباء کے لیے داخلہ لینا محض ایک خواب بن گیا
ضلع مہمند (افضل صافی سٹی رپورٹر )مہمند کیڈٹ کالج مامد گٹ میں غریب طلباء کے لیے داخلہ لینا محض ایک خواب بن گیا ہے .. کیڈٹ کالج میں داخلہ فیس 45000 ہزار روپے اور 55000 ہزار روپے سالانہ فیس مقرر کر دیا گیا ہے. ضلع مہمند میں ذیادہ تر غریب لوگ آباد ہیں. یہاں پر نہ تو کوئی کاروبار ہے
. اور نہ آمدنی کے دیگر زرائع موجود ہیں. غربت کی شرح خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے. اور بے روزگاری نے بھی حد کراس کی ہے.. پھر ایسے حالات میں ہمارے بچے اتنی بڑی اور ہیوی فیسیں کیسے ادا کر یں گے.
حکومت کو زرہ سوچنا چاہیے. ضلع مہمند کی طلباء کے لیے کوٹا %20 مقرر کیا گیا ہے. جو بہت کم ہے. ضلع مہمند کے عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع مہمند کا کوٹہ %40 فیصد تک بڑھا دیا جائے. اور داخلہ فیس اور سالانہ فیسوں میں بھی کمی کی جائے.ملک سیف اللہ مومند