78

ایوب میڈیکل کمیلیکس میں ڈاکٹروں سمیت سٹاف کی ہڑتال

ایوب میڈیکل کمیلیکس میں ڈاکٹروں سمیت سٹاف کی ہڑتال

ایبٹ أباد(فرح ستی سٹی رپورٹر) سرکاری ہسبتالوں کی ممکنہ نجکاری کنٹریکٹ پالیسی کے خلاف ایوب میڈیکل کمیلیکس میں ڈاکٹروں سمیت سٹاف کی ہڑتال او پی ڈیز کوتالے لگ گۓ صرف ایمرجنسی میں مریضوں کو ٹریٹمنٹ دی جانے لگی درجنوں أپریشن ملتوی مریض موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا




کوئی پوچھنے والاہی نہیں زرائع کے مطابق صوبہ بھرکی طرح ہزارہ میں بھی سرکاری ہسبتالوں کی ممکنہ نجکاری ہیلتھ الاونسز میں کٹوتی اور کنٹریکٹ پالیسی کے خلاف ایوب میڈیکل کمپلیکس سمیت دیگرسرکاری ہسبتالوں میں ڈاکٹروں اور سٹاف کی جانب سے ہڑتالوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے




اوپی ڈیز کو مکمل طور پربندکرکے تالے لگا دیے ہیں جبکہ وارڈوں میں بھی مریضوں کو نہیں دیکھاجارہا ہے صرف ایمرجنسی میں ہی مریضوں کو علاج کی سہولت میسر ہے ہڑتال کے باعث درجنوں أپریشن ملتوی کردیے ہٕیں مریض موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا ہوگۓ ہیں ڈاکٹروں اور سٹاف کا کہنا ہے




کہ حکومت فوری طور پر اپنا فیصلہ واپس لے کسی بھی صورت میں ہم سرکاری ہسبتالوں کی نجکاری نہیں کرنے دیں گے جبکہ ہڑتال کی وجہ سے ہسبتال میں پڑےمریضوں کو انتہاٸی مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں