85

نامور زرعی سائنسدان ڈاکٹرمحمد عظیم خان، چیئرمین ، پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل تعنیات

نامور زرعی سائنسدان ڈاکٹرمحمد عظیم خان، چیئرمین ، پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل تعنیات

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیوروچیف ) صدر پاکستان نے حکومت پاکستان کی سفارش پر نامور زرعی سائنسدان اور ممبر پلاننگ کمیشن آف پاکستان ڈاکٹر محمد عظیم خان کو پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کا چیئر مین تعینات کر دیا ہے۔




پی اے آرسی کے ملازمین اور سائنسدانوں نے حکومت پاکستان کی جانب سے اس تعیناتی پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ ڈاکٹر محمد عظیم خان کی تعیناتی ادارے اور ملکی غذائی تحفظ اور زرعی ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔
پی اے آرسی کے سائنسدانوں کی نمائندہ تنظیم (PARSA) کے صدر ڈاکٹرطارق سلطان اور سیکریٹری جنرل روشن زادہ نے




ڈاکٹر محمد عظیم کے چیئر مین تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ ڈاکٹر محمد عظیم جیسے اعلی پائے کے مایہ نازہ قومی زرعی سائنسدان کی اہل قیادت میں پاکستان کے تمام زرعی شعبے ترقی کریں گے۔ اس وقت زرعی کونسل مختلف قسم کے معاشی اور انتظامی مسائل جن میں ریگولر ٹیکنیکل ممبر زکی تعیناتی ، ریٹائرڈ ملازمین پنشن و کمیوٹیشن ،




سائنسدانوں کی تعداد میں کمی ، صلاحیت کار، ٹائم سکیل پروموشن نیز ملازمین کی ہائرنگ و دیگر مسائل کا سامنا کر رہی ہے ۔ پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے تمام ملازمین اور سائنسدان نئے چیئر مین پی اے آرسی کے شانہ بشانہ مل کر کونسل کے مسائل کے حل میں ساتھ کھڑے ہیں اور لگن کے ساتھ کام کرنے کا جذبہ رکھتے ہوئے جلد ان سب مسائل پر قابو پا لیں گے۔




نیزامید ظاہر کی جاتی ہے کہ انکی سرپرستی میں پی اے آر سی کا ادارہ زرعی تحقیق و ترقی میں اپنا شاندار کردار ادا کریگا اور ڈاکٹرمحمد عظیم اپنے تجربے اور صلاحیتوںکی بناء پر پی اے آر سی کے سائنسدانوں کوجدید زرعی تحقیقی نظام کے تحت اپنے زرعی مقاصد حاصل کرنے میں بہت مددگار ثابت ہونگے تاکہ ملک زرعی خود کفالت کی جانب گامزن ہو سکے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں