98

شاہد بشیر اور سلامت علی رشتہ ازواج میں منسلک

شاہد بشیر اور سلامت علی رشتہ ازواج میں منسلک

فورٹ عباس(ابوحمزہ ساجد تحصیل رپورٹر ) شاہد بشیر اور سلامت علی رشتہ ازواج میں منسلک دعوت ولیمہ کی تقریب سیاسی اکٹھ کا منظر پیش کرنے لگی اہم شخصیات کی شرکت شادی کی مبارکباد

تفصیلات کے مطابق کھچی والا سے تعلق رکھنے والی معروف مذہبی شخصیت ماسٹر حافظ محمد بشیر کے صاحبزادے DEO تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال فورٹ عباس حافظ شاہد بشیر کی شادی ریٹائرڈ SDO محمد اکرم کی صاحبزادی سے کھچی والا میں اور ریٹائرڈ SDO محمد اکرم کے صاحبزادے سلامت علی کی شادی ماسٹر محمد نواز کی صاحبزادی سے فورٹ عباس میں سر انجام پائی حافظ محمد بشیر نے اپنے بیٹے حافظ شاہد بشیر کی دعوت ولیمہ کی تقریب

نئی غلہ منڈی کھچی والا میں منعقد کرائی جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی جن میں مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ سابق وفاقی وزیر مذہبی امور اعجاز الحق بانی وائٹل گروپ اف انڈسٹریز حاجی محمد یٰسین رہنما مسلم لیگ (ضیاء) نعمان جاوید اور ہدایت اللہ باجوہ SHO تھانہ کھچی والا میاں غضنفر علی ایریا مینجر میزان بنک ملک محمد اکرم ایریا

مینجر نشنل بنک امان اللہ چیمہ مینجر بنک الحبیب نسیم احمد سابق ناظم ڈاہرنوالا چودھری شاہد پرویز سابق ناظم احمد سلطان بندیشہ سابق ناظم محمد ارشد سراء سابق ناظم باؤ محمد مجاہد سابق ناظم ذوالفقارعلی کلو چودھری رؤف نمبردار صدر انجمن تاجران فورٹ عباس حاجی محمد سلیم ذاہد ڈپٹی ڈائریکٹر پاپولیشن عطا محمد خان اور اکمل شہزاد کمبوہ ممبر ضلع کونسل شاہ نواز طور ڈاکٹر حافظ محمد انور

ڈاکٹر عبدالرحمن ڈاکٹر محمد اختر ڈاکٹر قاسم نواز للی محمد منور نمبردار جنرل سیکرٹری انجمن تاجران کھچی والا تنویر ارشد صدر انجمن کاشتکاراں چودھری افضل بھٹی پیر اعجاز شاہ ملک محمد منصب سٹی کونسلر محمد عمران سابق کونسلر عدنان شوکت بندیشہ محمد شفیق دیو حاجی اشفاق زرگر ذوالفقارعلی




شاہد بشیر اور سلامت علی رشتہ ازواج میں منسلک دعوت ولیمہ کی تقریب سیاسی اکٹھ کا منظر پیش کرنے لگی

گورائیہ محمد بوٹا بھٹی قیصر محمود.محمد لیاقت بھٹی سئینر صحافی سمیت سماجی سیاسی صحافتی اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی آنے والے معزز مہمانوں کو حافظ محمد بشیر حافظ ضیاء بشیر حافظ ذاہد بشیر حافظ قمر بشیر اور دیگر نے خوش آمدید کہا




مہمانوں کی تواضع کے لیے طرح طرح کے کھانوں کا اہتمام کیا گیا تھا آخر میں سربراہ مسلم لیگ (ضیاء) اعجاز الحق سمیت دیگرمہمانان گرامی نے حافظ محمد بشیر کو ان کے صاحبزادے شاہد بشیر کی شادی اور دعوت ولیمہ کی تقریب بخیر وخوبی انجام پانے پر مبارکباد دی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں