82

ڈیرہ غازیخان چڑیا گھر کو جدید خطوط پر استوار کرکے عوام کو عالمی معیار کی تفریحی

ڈیرہ غازیخان چڑیا گھر کو جدید خطوط پر استوار کرکے عوام کو عالمی معیار کی تفریحی

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر )ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان چڑیا گھر کو جدید خطوط پر استوار کرکے عوام کو عالمی معیار کی تفریحی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔چڑیا گھر میں موجود جانوروں کے جوڑے مکمل کرنےکا عمل شروع کردیاگیا ہے




۔جنگلی حیات ہمارا قومی ورثہ ہے اس کے تحفظ کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔چولستان میں تعینات فیلڈ سٹاف غیر قانونی شکار روکنے کےلئے اپنے جائے تعیناتی پر ہمہ وقت چوکس رہے انہوں نے یہ بات وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز ڈیرہ غازیخان چڑیا گھر کے اچانک دورے اور چولستان میں غیر قانونی شکار کی روک تھام کے اقدامات کاجائزہ لیتے ہوئے کہی




۔اس موقع پر ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر حسن علی سکھیرا بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈی جی وائلڈلائف نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان چڑیا گھر میں موجود جانوروں کے جوڑے مکمل کرنے کےلئے لاہور چڑیا گھر سے ایک شیرنی فوری طور پر ڈیرہ غازی چڑیا گھر میں منتقل کردی گئی ہے ایک نیل گائے ،




اڑیال اور دیگر جانور بھی جلد بھجوادیئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان چڑیا گھر کے اینیمل کیپرز کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کےلئے انہیں لاہور چڑیا گھر میں جانوروں اور پرندوں کی عالمی معیار کی نگہداشت یقینی بنانے کےلئے خصوصی ٹریننگ دی جائے گی مزید یہ کہ




لاہور چڑیا گھر کے ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر رضوان کو ڈیرہ غازی خان چڑیا گھر کے جانوروں و پرندوں کے طبی معائنہ کاٹاسک سونپ دیا گیاہے۔ انہوں نے ڈیرہ غازیخان چڑیا گھر میں جانوروں اور پرندوں کے انکلوژرز اورپارکس کا جائزہ لےتے ہوئے صفائی کے ناقص انتظامات پر اظہار برہمی کیا




اور انتظامیہ پر زور دیا کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے ڈینگی لارواکی افزائش کا سبب بننے والے واٹر پوائنٹس کا بھی معائنہ کیا اور پانی کی سپلائی لائن کی بحالی کےساتھ ساتھ ٹوٹے جنگلوں کی فوری مرمت کے احکامات جاری کئے




۔سہیل اشرف نے تونسہ منیزو کے تعمیراتی منصوبے کا بھی جائزہ لےا اور متعلقہ افسران کو کام کی رفتار تیز کرنےکی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ تونسہ منیزو کو عوام کےلئے ایک سستی اور معیاری تفریحی گاہ بنانے اور منصوبے کی جلد تکمیل کےلئے درکار فنڈز فوری مہیا کئے جائیں گے




بعدازاں ڈی جی وائلڈلائف نے فیلڈ سٹاف کی جائے تعیناتی پر موجودگی چیکنگ کرنے کےلئے چولستان کا بھی اچانک دورہ کیا اور دراوڑ ، کو ٹھی تھل، چاچراں سے ہوتے ہوئے ٹوکن والا تک گئے اور وائر لیس سسٹم کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے بہاولپور چڑیاگھر جاکر روہاں جاری ترقیاتی کام کابھی جائزہ لیا




۔انہوں نے بہاولپور چڑیاگھر کے انچارج افسر کو ہدایت کی کہ بیمارشیر کی صحت یابی کےلئے علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور چڑیا گھر میں بڑے درختوں کی کانٹ چھانٹ کرکے انہیں سیاحوں کےلئے پرکشش بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی کے تدارک کےلئے




چڑیاگھر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے اور جانوروں اور پرندوں کے انکلوژرز اور گراﺅنڈز میں کہیں پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور واٹر سپلائی لائن پر خصوصی توجہ کی جائے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں