صحت و دیگر محکمہ جات ڈینگی کی مکمل شکست تک اسے ایک چیلنج کے طور پر قبول کریں ڈپٹی کمشنر قصور
قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)ڈپٹی کمشنر قصور محمد اظہر حیات نے کہا ہے کہ صحت و دیگر محکمہ جات ڈینگی کی مکمل شکست تک اسے ایک چیلنج کے طور پر قبول کریں اور وطن عزیز سے ڈینگی کے مہیب سایوں کو ہمیشہ کیلئے دور کرنے کیلئے دن رات ایک کر دیں ۔
انہوں نے یہ بات آج اپنے ایک سرکاری بیان میں کہی ۔ ڈپٹی کمشنر قصور نے محکمہ صحت اور اس حوالے سے تمام متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو ہدایت کی کہ صحت سمیت تمام معاون محکمہ
جات نیک نیتی کیساتھ حقیقت پسندانہ اور نتیجہ خیز منصوبہ بندی پر پوری دل جمعی اور لگن کیساتھ عمل پیرا ہوں تو کوئی وجہ نہیں کہ پاکستان کوڈینگی کے جان لیوا مرض سے ہمیشہ کیلئے محفوظ کر لیا جائے ۔