81

ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر پر باز پرس ہو گی مدثر ریاض ملک

ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر پر باز پرس ہو گی مدثر ریاض ملک

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر ڈیرہ غازیخان)کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر پر باز پرس ہو گی تسلی بخش جواب نہ ملنے پر متعلقہ محکموں کے ساتھ تعمیراتی کمپنی کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی




انہوںنے یہ بات اپنے آفس میں منعقدہ ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلا س میںرواں مالی سال کے صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کی جاری سکیموں ، سی ایم انیشیٹوز اور میگا پراجیکٹ کا جائزہ لیاگیا ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وفنانس عبید الرشید ، انہار اور دیگر محکموں کے افسران شریک تھے




کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبو ںمیں مدت تکمیل کو سامنے رکھتے ہوئے تیز رفتاری سے کام کیا جائے تاہم مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا سی ایم آئی ٹی اوردیگر ذرائع سے منصوبوں کی چیکنگ کی جائے گی کمشنر کو بتایاگیاکہ محکمہ انہار کے زیر اہتمام ڈیرہ غازیخان میں 33ترقیاتی منصوبو ںپر کام کیاجا رہا ہے جن پر 17ارب 30کروڑ 21لاکھ روپے سے زائد رقم خر چ کی جائے گی




ان منصوبو ںمیں صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 11منصوبوں پر ایک ارب 67کروڑ 70لاکھ روپے ، آٹھ میگا پراجیکٹس پر نو ارب 61کروڑ روپے اور نئی چودہ سکیموں پر چھ ارب ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی جائے گی مدثر ریاض ملک




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں