79

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے علیل سربراہ یاسین ملک کو آج دہلی کی عدالت میں پیش

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے علیل سربراہ یاسین ملک کو آج دہلی کی عدالت میں پیش

باغ آزاد کشمیر(سید ذوالقرنین حیدر گردیزی بیورو چیف )ہندوستان کے تہاڑ جیل میں قید جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے علیل سربراہ یاسین ملک کو آج دہلی کی عدالت میں پیش کیا گیا،




عدالت نے یاسین ملک کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید اضافہ کردیا ہے، یاد رہے ہندوستان یاسین ملک پر غداری کا مقدمہ چلانا چاہتا ہے

جس کی سزا پھانسی ہے.جبکہ دوسری جانب آج یاسین ملک کی جماعت آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کی طرف مارچ کررہی ہے۔جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا آزادی مارچ آج بھمبر سے شروع ہوا جو ہجیرہ، راولاکوٹ سے ہوتا ہوا




آج رات مظفر آباد پہنچے گا۔ جبکہ فاروڈ کہوٹہ، بھیڈی اور باغ کے قافلے بھی مظفرآباد کی طرف گامزن ۔۔۔۔۔لبریشن فرنٹ کا آزادی مارچ کل مظفرآباد سے چکوٹھی لائن آف کنٹرول کی طرف روانہ ہو گا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں