72

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ پنجاب صلوت سعید ڈیرہ غازی خان پہنچ گئیں

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ پنجاب صلوت سعید ڈیرہ غازی خان پہنچ گئیں

ڈیرہ غازی خان(محمد فیض سٹی رپورٹر ڈیرہ غازی خان)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ پنجاب صلوت سعید ڈیرہ غازی خان پہنچ گئیں۔




انہوں نے کمشنر آفس میں محکمہ کے افسران کا اجلاس طلب کیا اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ لی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ پنجاب صلوت سعید نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں لوکل گورنمنٹ کی سکیموں کو مقررہ معیاد کے اندر مکمل کرایا




جائیگاتاہم مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔افسران فیلڈ میں نکلیں اور منصوبوں کی کڑی مانیٹرنگ کریں۔ڈی جی لوکل گورنمنٹ نے سی ایم انیشیٹوز کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔




ایکسئن خلیل احمد نے بریفنگ دیا اجلاس میں بتایا گیا کہ سی ایم انشییٹوز کے تحت ضلع ڈیرہ غازی خان میں 23 منصوبوں پر پانچ کروڑ 96 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی جارہی ہے۔صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت دس میں سے آٹھ منصوبے منظور کرلئے گئے ہیں




دریں اثناءڈی جی لوکل گورنمنٹ پنجاب صلوت سعید نے ڈیرہ غازی خان اور تونسہ میں لوکل گورنمنٹ کی زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا اور ہدایات جاری کیں ڈپٹی کمشنر وقاص رشید،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق، اسسٹنٹ کمشنر جنرل محمد صفات اللہ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ




و فنانس عبیدالرشید،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،ایس ای لوکل گورنمنٹ خرم خان،ایکسئین خلیل احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر ملک محمد رمضان،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر افسران شریک تھے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں