122

جس نے اساتذہ کو عزت کی نگاہ سے دیکھا ہے ایسی قومیں جو اساتذہ کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتی ہیں عبدالحئی خان دستی

جس نے اساتذہ کو عزت کی نگاہ سے دیکھا ہے ایسی قومیں جو اساتذہ کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتی ہیں عبدالحئی خان دستی

مظفرگڑھ (میاں خالد ندیم بھٹی بیوروچیف)مظفرگڑھ 5 اکتوبر2019 ( ) مشیر زراعت پنجاب سردار عبدالحئی خان دستی نے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار اور نسل نو کے محسن ہیں.




ہمیشہ اس قوم نے ترقی کی ہے جس نے اساتذہ کو عزت کی نگاہ سے دیکھا ہے ایسی قومیں جو اساتذہ کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتی ہیں زوال پذیر ہو جاتی ہیں یہ صرف اساتذہ اکرام کی بدولت ہے کہ قومیں ترقی کی منازل طے کر کے اقوام عالم میں خود کو ممتاز بنا لیتی ہی




ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خورشید آباد میں سلام ٹیچر ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. تقریب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ملک مسعود ندیم سمیت دیگر مقررین اور اساتذہ کرام نے بھی خطاب کیا.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے




مشیر زراعت پنجاب سردار عبدالحئی خان دستی نے کہا کہ استاد کا مقام قابل فخر ہے اسکی عظمت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ملک وقوم کی ترقی میں استاد کا اہم اور بنیادی کردار ہے سلام ٹیچر ڈے استادکے مقام کا احساس دلاتا ہے. انہوں نے کہا کہ اساتذہ وقت کے تقاضوں کو پورا کرنے کی کوشش کریں




اور اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے سرانجام دیں. انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا تمام تر فوکس محکمہ تعلیم کی بہتری پر ہے اور وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ ذہین طلبہ و طالبات اور محنتی و ذہین اساتذہ کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جائے۔




چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ملک مسعود ندیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم اساتذہ منانے کا سب سے بڑا مقصد اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ استاد اور شاگرد دونوں کو اپنی ذمہ داریاں یاد دلانا بھی ہے




انہوں نے کہا ہے کہ اساتذہ کرام انبیاء علیہ السلام کے وارث اور ملک کی نظریاتی سر حدوں کے محافظ ہیں ہم اساتذہ کی عظمت کو سلام پیش کر تے ہیں جو قوم کی تعلیم و تربیت کو محنت اور جا نفشانی سے انجام دے رہے ہیں.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں