115

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈیرہ غازی خان سمیع اللہ فاروق نے اراضی ریکارڈ سنٹر ڈیرہ غازی خان کا اچانک دورہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈیرہ غازی خان سمیع اللہ فاروق نے اراضی ریکارڈ سنٹر ڈیرہ غازی خان کا اچانک دورہ

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر ڈیرہ غازی خان)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈیرہ غازی خان سمیع اللہ فاروق نے اراضی ریکارڈ سنٹر ڈیرہ غازی خان کا اچانک دورہ کیا۔سائلین سے معلومات حاصل کیں۔انہوں نے اراضی سنٹر میں فراہم سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے عملہ سے امور کی انجام دہی کے متعلق استفسار کیا۔




ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹر میں سائلین کو عزت و تکریم دی جائے۔کام کی بروقت انجام دہی کےلئے سائلین کی رہنمائی اور غیر ضروری تاخیر سے بچایا جائے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے اراضی ریکارڈ سنٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور بہتری کےلئے ہدایات جاری کیں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں