75

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر نے انٹی کرپشن اور دیگر محکموں کے ماہرین کے ہمراہ تونسہ کا دورہ

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر نے انٹی کرپشن اور دیگر محکموں کے ماہرین کے ہمراہ تونسہ کا دورہ

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر ڈیرہ غازی خان)وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عازیخان وقاص رشید نے انٹی کرپشن اور دیگر محکموں کے ماہرین کے ہمراہ تونسہ کا دورہ کیا انہوں نے ٹب روڈ پرسیوریج لائن کے بیٹھنے اور روڈ منہدم ہونے کے معاملہ کی تحقیقات کا جائزہ لیا




ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ماہرین کی کمیٹی سیوریج لائن بیٹھنے کے معاملے کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ




روڈ پر آمدورفت بہتر کرنے کیلئے سٹیل پلیٹ لگاکر روڈ مرمت کی جائے گی اور اسسٹنٹ کمشنر نوید حسین کی زیر نگرانی کام جلد مکمل کرایاجائے گا انہوں نے کہاکہ کام کرنے والے افسران کو عزت و تکریم دی جائے گی جبکہ کام چور افسران کو ضلع بدر کر دیا جائے گا ڈپٹی کمشنر نے سیوریج لائن بیٹھنے کا جائزہ لیا اور ضروری احکامات جاری کیے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں