103

سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کی سبزی منڈی میں نیلامی کے عمل کی نگرانی کی جارہی

سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کی سبزی منڈی میں نیلامی کے عمل کی نگرانی کی جارہی

ڈیرہ غازی خان (محمد فیض سٹی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کی سبزی منڈی میں نیلامی کے عمل کی نگرانی کی جارہی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین نے سبزی منڈی ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔پھل اور سبزیوں کے نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔





آڑھتیوں اور زمینداروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غریب عوام پھل اور سبزیوں کی رسائی آسان بنانے کےلئے قیمتیں رضاکارانہ طور پر کم کی جائیں۔سبزی منڈی میں قیمتیں اعتدال میں رکھنے سے ہی غریب عوام ریڑھیوں سے پھل اور سبزیاں خرید کر سکیں گے۔





دریں اثنا ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین نے شاہ صدردین کے علاؤہ موضع رانجھا نے کاٹن ڈے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فصل کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لئے محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کیا جائے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں