80

تھانہ کنگن پور کے علاقہ سے پانچ روز قبل ملنے والی سرکٹی نعش کا ڈراپ سین

تھانہ کنگن پور کے علاقہ سے پانچ روز قبل ملنے والی سرکٹی نعش کا ڈراپ سین

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور) تھانہ کنگن پور کے علاقہ سے پانچ روز قبل ملنے والی سرکٹی نعش کا ڈراپ سین ،بیوی نے آشنا اور اسکے بھائیوں کیساتھ ملکر اپنے خاوند نذیر احمد ولد محمد شفیع سکنہ جیکب آباد کو قتل کردیا ۔پولیس نے اندھے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو انتہائی قلیل وقت میں ٹریس کر کے گرفتار کرلیا،ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت نے پولیس ٹیموں کیلئے




تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام کا اعلان کیا۔ڈی ایس پی چونیاں شمس الحق درانی نے اپنے آفس میں پریس کانفرنس کے دوران تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ مورخہ 30ستمبر کو پولیس کو اطلاع ملی کہ کنگن پور کے علاقہ لنڈیانوالہ میں فصل کماد سے ایک نعش اسم ومسکن نامعلوم مرد پڑی تھی جس کا سر، گردن اور بایاں ہاتھ کی کلائی تیز دھار آلہ سے کٹے ہوئے اور غائب تھے




جس کو نامعلوم ملزمان نے قتل کرکے نعش فصل میں پھینک دی۔ پولیس نے فوری طور پر موقعہ پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لیا اور انسپکٹر حیدر علی کی مدعیت میں مقدمہ درج رجسٹرکیا ،

ایس پی انویسٹی گیشن قدوس بیگ نے نامعلوم ملزمان کی گرفتار ی کیلئے میری زیر نگرانی ، ایس ایچ او کنگن پور انسپکٹر رانا حسیب اور انچارج انویسٹی گیشن انسپکٹر حیدر علی و دیگر اہلکاروں پر مشتمل ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی ۔ تفتیشی ٹیم نے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرنے کیلئے




ہر ممکن کوشش کی اوربالآخر مقتول کی شناخت نذیر احمد ولد محمد شفیع سکنہ جیکب آباد سے ہوئی، پولیس ٹیم نے جدید اور روائتی تفتیش کے ہر طریقہ کو اپنایا،پولیس ٹیم کو موقعہ سے ایک عدد چابی موٹرسائیکل ملی جس پر محمد مبارک کا نام اور موبائل نمبر تحریر تھا ، موبائل نمبرکا ریکارڈ حاصل کیا گیا




،موبائل نمبر محمد مبارک سکنہ جیٹھ پور ضلع اوکاڑہ ٹریس ہوا جس کا پتہ جوئی کرنے پر معلوم ہوا کہ مبارک اپنی رہائش ترک کرکے لنڈیانوالا روڈ کنگن پور جا چکا ہے جہاں پر پولیس ٹیم کومحمد مبارک ملاقی ہوا جس سے دریافت کرنے پر اصل ملزمان جابر ، بابر ، حیدر اور مقتول کی بیوی سعیدہ کنول ٹریس ہوئے ۔




تھانہ کنگن پور پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل برچھی برآمد کرلی ہے۔دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ مقتول کی بیوی سعیدہ کنول کے ملزم جابر کیساتھ ناجائز تعلقات تھے




اور مقتول انکو قتل کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا ملزمان نے مقتول کو کنگن پور میں خود فون کرکے بلایا اور برچھی کے وار سے قتل کرکے نعش فصل کماد میں پھینک دی۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔




ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت نے اندھے قتل میں ملوث نامعلوم ملزمان کوٹریس کرکے گرفتار کرنے پر ڈی ایس پی چونیاں شمس الحق درانی کوشاباش جبکہ پولیس ٹیموں کیلئے نقد انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں