95

اسلحہ کی خبر گیری اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ڈی پی او

اسلحہ کی خبر گیری اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ڈی پی او

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر)ڈی پی او اسد سرفراز نے تھانہ کوٹ مبارک کی انسپکشن کی۔دوران انسپکشن تھانہ کی بلڈنگ، سرکاری گاڑیوں، حوالات، ریکارڈ مالخانہ، ملازمان کی رہائشی بیرکیں،ویٹنگ روم کی صفائی ستھرائی چیک کی۔اسلحہ کی خبر گیری اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے




۔ڈی پی اوفرنٹ ڈیسک پر آن لاین ریکارڈ اور رجسٹر ہائی تھانہ کی تکمیل بھی چیک کی۔ڈی پی او نے SHO کو ہدایت کی کہ رجسٹر ہونے والے مقدمات کو بروقت یکسو کریں۔تفتیش کے عمل میں سستی براداشت نہیں اور چالان کو عدالتوں میں بروقت سینٹ اپ کریں۔سائلین کی طرف سے دی گئیں




درخواست ہائی کو فوری یکسو کریں۔ڈی پی اوقتل اور موٹر سائیکل ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات کو سائنٹیفک طریقہ تفتیش کی بنیادوں پر حل کیا جائے۔مجرمان اشتہاری، قمار بازی، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لایا جائے۔ڈی پی اوتھانہ پر آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں