83

مدرسہ کا اغواء ہونے والا 12 سالہ طالبعلم پولیس نے تلاش کر لیا

مدرسہ کا اغواء ہونے والا 12 سالہ طالبعلم پولیس نے تلاش کر لیا

اسلام آباد رپورٹ (اسحاق عباسی,چیف رپورٹر ) مدرسہ کا اغواء ہونے والا 12 سالہ طالبعلم پولیس نے تلاش کر لیا. بچے کے والد نے درخواست دی کہ اس کا بیٹا مدرسے جاتا ہے اس کے بعد دوست کے ساتھ گیم کھیلنےگیا واپس نہ آیا ہے جس کو کسی نامعلوم نے اغوا کر لیا ہے.




تھانہ گولڑہ پولیس نے فوری طور پر اغوا کا مقدمہ درج کیا. ایس پی صدر عمر خان نے ایس ڈی پی او صدر کی زیرنگرانی پولیس ٹیم تشکیل دی جنہوں نے بچے کو بحفاظت تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا

.پولیس کے مطابق بچہ خود ہی گھر سے گیا تھا، کسی نے اغوا نہیں کیا.بچے کے والدین نے پولیس کی فوری کارروائی پر بھرپور شکریہ ادا کیا. آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں