108

مانسہرہ پولیس نےگزشتہ دو ماہ کے دوران 1734کم سن ڈرائیوروں کوچلان کیا ڈی پی او

مانسہرہ پولیس نےگزشتہ دو ماہ کے دوران 1734کم سن ڈرائیوروں کوچلان کیا ڈی پی او

مانسہرہ( ابرار احمد سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ زیب اللہ خان اورعلاقہ مجسٹریٹ عبدالواہاج خان کی موجودگی میں ٹریفک دفتر مانسہرہ میں پریشر ہارن، پھٹے سلنسر، غیر قانونی جالیاں اور فینسی نمبر پلیٹس تلف کردی گئ۔۔




میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ ڈی۔پی۔او مانسہرہ زیب اللہ خان کا کہنا تھا کہ ضلع مانسہرہ کی عوام کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر کاروائ کرتے ہوۓ مانسہرہ پولیس نےگزشتہ دو ماہ کے دوران 1734کم سن ڈرائیوروں کوچلان کیا گیا

۔جبکہ گاڑیوں کے شیشےکالے کرنے پر 7484 گاڑیوں کو چلان کیا گیا۔علاوہ ازیں 320 موٹرسائیکلوں سے پھٹے سلنسر اتارنے کے ساتھ ساتھ مختلف گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں سے 1987پریشر ہارن اتارے گئے۔




ڈی۔پی۔او مانسہرہ زیب اللہ خان نے ٹریفک انچارج مانسہرہ انسپکٹر جمال زیب خان کو ڈی۔آئ۔جی ہزارہ ڈاکٹر مظہر الحق کاکا خیل صاحب کی طرف سے جاری کردہ ہدایات بتاتے ہوۓ کہا کہ ضلع میں روڈ ایکسیڈنٹ جیسے واقعات کی روک تھام کے لئیے کم سن موٹرسائیکل سواروں اور کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف بھرپور کاروائ عمل میں لائ جاۓ۔




علاوہ ڈی۔پی۔او مانسہرہ زیب اللہ خان نے ضلع مانسہرہ میں موجود تمام پٹرول پمپ مالکان کو نوٹس بھیجنے کی ہدایت کرتے ہوۓ کہا کہ کسی بھی کم عمر موٹرسائیکل سواراور بغیر ہیلمٹ کے کسی بھی موٹرسائیکل والوں کو پٹرول ہرگز نہ دیا جاۓ۔خلاف ورزی کرنے والےپٹرول پمپ مالکان کےخلاف قانونی کاروائ عمل میں لائ جاۓ گی۔




ڈی۔پی۔او مانسہرہ کامزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے مانسہرہ میں سڑکیں 30 سال پرانی ہیں جبکہ ٹریفک کا بہاؤ کئ گناہ زیادہ ہے۔آبادی کےلحاظ سے ضلع مانسہرہ کی سڑکوں کی حالت بہتر نہیں ہوسکی۔اس سب کے باوجود ٹریفک پولیس مانسہرہ محدود وسائل میں ٹریفک انچارج مانسہرہ انسپکٹرجمال زیب خان کی قیادت میں ٹریفک کےبہاؤ کوبرقرار رکھنے کےلئیے انتھک محنت کررہی ہے۔




عوام الناس کے نام اپنے پیغام میں ڈی۔پی۔او مانسہرہ زیب اللہ خان کاکہنا تھا کہ قانون کی پاسداری کریں۔ٹریفک قوانین پرخود بھی عمل کریں اوردوسروں کو بھی ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنے کی تلقین کرکےذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں