78

محکمہ پولیس سے ریٹائرڈہونے والے ملازمین کے اعزاز میں پروقارتقریب کا انعقاد

محکمہ پولیس سے ریٹائرڈہونے والے ملازمین کے اعزاز میں پروقارتقریب کا انعقاد

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر) محکمہ پولیس سے ریٹائرڈہونے والے ملازمین کے اعزاز میں پروقارتقریب کا انعقاد۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان عمران احمر کی زیر صدرات محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں ریجنل پولیس آفس میں پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا




جس میں ریجن بھر کے ریٹائرڈ ملازمان کو مدعو کیاگیا اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے باعث فخر کہ آپ لوگ محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں محکمہ پولیس میں آپ کی خدمات کو قدرکی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ محکمہ میں بہتری لانے کیلئے




آپ کی قیمتی رائے کوعملی جامہ پہنچایا جائےگا۔محکمہ سے ریٹائر ڈ ہونے کے بعد آپ کی محکمہ میں عزت اور وقار کوہمیشہ ملحو ظ خاطر رکھا جائےگا۔آپ کے تجربےسے استفادہ کرتے ہوئے محکمہ پولیس میں بہتری لائی جائے گی ۔آپس میں بھائی چارہ ،پیار محبت کے ساتھ وقت گزارنا چاہیے




آپ کا تعاون محکمہ پولیس کیلئے مشعل راہ ہوگا ۔آپ لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے آپ کو پنشن کیس یا اس کے علاوہ کسی دیگر معاملہ میں دقت ،دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا




اور میرےآفس کے دروازے ہمیشہ آپ کے لئے کھلے ہیں اس موقع پر آرپی او ڈیرہ غازیخان عمران احمر نے تما م پولیس اسٹیبلشمنٹ کو تنبیہ کی کہ ریٹائرڈ ملازمین کو عزت احترام دیاجائے




اور ان کے معاملات ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں ویلفیر آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ خود ان کی پنشن کیس کی پیروی کرکے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرے۔تقریب کے آخر میں جملہ ریٹائرڈ ملازمین کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں