168

تھانہ گولڑہ کی حدود میں زمین کے تنازعے پر جھگڑا, کلہاڑی کے وار سے ایک شخص زخمی

تھانہ گولڑہ کی حدود میں زمین کے تنازعے پر جھگڑا, کلہاڑی کے وار سے ایک شخص زخمی

ترنول(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)تھانہ گولڑہ کی حدود میں زمین کے تنازعے پر جھگڑا, کلہاڑی کے وار سے ایک شخص زخمی ہو گیا, پولیس نے مقدمہ درج کر لیا. تفصیلات کے مطابق تھانہ گولڑہ کی حدود پنڈ سنگریال کے رہائشی محمد عثمان ولد محمد اقبال نے پولیس کو بتایا کہ خادم حسین کے ساتھ میرا زمین کا تنازعہ چل رہا تھا جسکی وجہ سے میں نے عدالت سے سٹے لے رکھا ہے,





میرے گھر اس بابت جرگہ چل رہا تھا کہ باہر شور کی آواز آئی دیکھا تو خادم حسین کلہاڑی سے مسلح ہو کر میری دیوار گرا تھا. میرے منع کرنے پر وہ طیش میں آ گیا اور میرے اوپر کلہاڑی سے حملہ کر دیا





جس سے میرے سر اور بازو پر شدید زخم آئے اور میں زمین پر گر پڑا. پولیس نے زخمی کو پمز منتقل کر دیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں