بجلی غائب پانی غائب سڑکوں اور پارکوں میں منچلوں کے ڈیرے، آوارہ کتوں کا راج ملٹی گارڈن بی سترہ
ترنول(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر) بجلی غائب پانی غائب سڑکوں اور پارکوں میں منچلوں کے ڈیرے، آوارہ کتوں کا راج ملٹی گارڈن بی سترہ کے شہری پتھر کے دور کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے. تفصیلات کے مطابق ملٹی گارڈن سیکٹر بی سترہ کے رہائشیوں نے سروے کے دوران بتایا کہ ملٹی گارڈن میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے
کہ سوسائٹی کا اپنا گرڈاسٹیشن مگر رہائشیوں کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے پوری پوری رات اور دن کے اوقات میں بھی گھنٹوں لوڈشیڈنگ معمول بن چکا ہے علاوہ ازیں سوسائٹی انتظامیہ کی جانب سے مختلف جگہوں اوورہیڈ پر واٹر ٹینک بنائے گئے ہیں
مگر پانی کی سپلائی کا تاحال انتظام موجود نہ ہے، عورتوں اور بچوں کی تفریح کے لئے مختلف مقامات پر پارکس تو بنائے گئے ہیں مگر ان پارکس میں دوسرے علاقوں سے آئے منچلے سر شام ہی ڈیرے ڈال لیتے ہیں جس کے باعث خواتین اور بچوں کا تفریح کے لئے پارکوں میں جانا تقریباً ناممکن ہو چکا ہے،
علاوہ ازیں ملٹی گارڈن کی سڑکوں پر موٹر سائیکل سواروں کا و ن ویلنگ کرنا بھی معمول بن چکا ہے.ٹریگک کنٹرول کا کوئی انتظام موجود نہیں ہے جسکی وجہ سے حادثات معمول بن چکے ہیں. پیدل چلنے والے طلباء و طالبات نے بتایا کہ ملٹی گارڈن میں آوارہ کتوں کی بھی بہتات ہے
جو کہ ہر پیدل آنے جانے والوں پر بھونکتے اور کاٹنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ ملٹی انتظامہ و سیکورٹی خواب خرگوش کے مزے لینے لگی، سیکورٹی کے نام پر سالانہ لاکھوں روپے خرچ کرنے کے باوجود انتظامیہ ناکام نظر آتی ہے،
سوسائٹی میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتیں ہو چکی ہیں. رہائشیوں نے چیئرمین سی ڈی اے و اعلیٰ حکام سے جلد از جلد نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔