117

مردان جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری

مردان جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری

مردان (شاہ بابا حبیب عارف بیوروچیف)مردان جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہے گی، ضلع بھر کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے مردان پولیس پُر عزم ہیں، ڈی پی او سجاد خان
پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، لینڈ مافیا، آئس فروش اور سُود خوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کامیابی کیساتھ جاری۔مردان تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سجادخان کی خصوصی احکامات پر ضلعی پولیس نے لینڈ مافیا، سودی کاروبارکرنے اور منشیات بالخصوص آئس فروشوں کے خلاف جاری





گرینڈ آپریشن کے دوران کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے لینڈ مافیا میں ملوث بڑے مگر مچھوں اسماعیل ولد سید رحمان سکنہ کنال روڈ،مسلم،شاہ جہان،پرویز،سجاد،حماداور سہیل ساکنان آلہ داد حیل ہوتی، عبدالستار ولدعبدالغفارسکنہ گجر گڑھی،فرہاد علی،اکبر علی پسران ہمیش خان ساکنان سربند سمیت 55افراد کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔اسی طرح سود خوروں کے خلاف جاری




گرینڈ آپریشن کے دوران سودی کاروبار میں مشہور بابر ولد عبدالجبار سکنہ معیار،زرشاد ولد شیر دل سکنہ گجران،جہانگیر ولد بخت مینر سکنہ ہوتی سمیت 68افراد کو پابند سلاسل کیاگیا۔نارکوٹکس ایکٹ میں ترمیم کے بعد ضلع مردان میں پہلی دفعہ موت کے سوداگروں 60 آئس فروشوں کے




خلاف مروجہ ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی گئی جبکہ 97چرس اور ہیروئن کا دھندہ کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مقدمات درج ہوکر انکے قبضہ سے 7492گرام آئس،6180گرام ہیروئن اور 113کلوگرام سے زائد چرس برآمد کیا گیا جبکہ 5سود خوروں،01لینڈ مافیااور8آئس فروشوں کو 3MPOکے تحت ڈائریکٹ جیل بھیجوائےگئے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں