116

کائنات جنید لوئر دیر کی پہلی خاتون جیٹ پائیلٹ منتخب

کائنات جنید لوئر دیر کی پہلی خاتون جیٹ پائیلٹ منتخب

قصور (مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف ) کائنات جنید لوئر دیر کی پہلی خاتون جیٹ پائیلٹ منتخب پاکستان کے جنوبی صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون پاکستان ائر فورس میں بطور جیٹ فائٹر پائلٹ منتخب ہوئی ہیں۔لوئر دیر کی اس خوش قسمت بیٹی کا نام کائنات جنید والد احمد جنید ہے۔




کائنات جنید لوئر دیر بلامبٹ میں رہائش پذیر ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں کائنات جنید نے کہا کہ میں پاکستان کی بیٹی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختار سے انتہائی متاثرہوں۔ کائنات جنید کے والد بھی لوئر دیر کے واحد جیٹ فائٹر پائلٹ تھے




جو اب ریٹائرڈ ہوچکے ہیں۔کائنات جنید کے جیٹ فائٹر پائیلٹ منتخب ہونے پر جہاں ان کے خاندان خوش ہیں وہیں اہل علاقہ بھی خوشی سے نہال ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں