89

عالمی یوم خوراک2019 آج 16 اکتوبر 2019 کو قومی زرعی تحقیقاتی مرکز میں منایا جائے گا۔

عالمی یوم خوراک2019 آج 16 اکتوبر 2019 کو قومی زرعی تحقیقاتی مرکز میں منایا جائے گا۔

اسلام آباد ( فائزہ شاہ کاظمی بیوروچیف) اسلام آباد عالمی یوم خوراک 2019 آج قومی زرعی تحقیقاتی مرکزمیں منایا جائے گا ۔ اس سال عالمی یوم خوراک منانے کاموضوع ” ہماری جدوجہد ہمارا مستقبل ،دنیا سے بھوک کا خاتمہ کے لئے صحت مند غذ ـا” ہے ۔ پاکستان میں زراعت کے سٹیک ہولڈرز جن میں وزارت خوراک و تحقیق ، پی اے آر سی ، FAO ,WFP,اور Oxfam شامل ہیں کے تعاون سے اس تقریب کا اہتمام کیا گیاہے ۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق صاحبزادہ محمد محبوب سلطان ہوں گے




۔ اس موقع پر صدر اور وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے جائیں گے۔ تقریب سے وفاقی سیکریٹری برائے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق ، اسلام آباد ڈاکٹر ہاشم پوپلزئی ، FAOکی پاکستان میں نمائندہ مس مینا دولت شاہی،




چیئر مین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ڈاکٹر محمد عظیم خان، ڈائریکٹر جنرل قومی زرعی تحقیقاتی مرکز ڈاکٹر غلام محمد علی، WFP کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر فن بار کرن اور دیگر نامور زرعی سائنسدان بھی شرکاء سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے اور عالمی یوم خوراک کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔




عالمی یوم خوراک ہرسال اس لئے منایا جاتا ہے تا کہ دنیاکو بھوک اور افلاس میں مبتلا لوگوں کے بارے میں آگاہی دی جاسکی تا کہ بھوک اور افلاس کے شکار لوگوں کے لئے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جا سکیں۔اقوام متحدہ کی خوراک و زراعت کی عالم تنظیم (ایف اے او) 16اکتوبر 1979 سے عالمی یوم خوراک کو منانے کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس کے بعد ہر سال




غذائی تحفظ سے منسلک دنیا کے تمام ادارے 1988 سے عالمی یوم خوراک کو باقاعدگی سے مناتے ہیں اور اس دن کے حوالے سے تقاریب منعقد کرتے ہیں ۔اس وقت دنیا میں تقریبا 130ممالک میں ہر سال 16 اکتوبر کو عالمی یوم خوراک کی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں