آل پاکستان میڈیا کونسل خیبر پختونخواہ کا ایک اہم اجلاس صدر محمد اسحاق خان تنولی کی زیرصدارت منعقد
مانسہرہ( ابرار احمد سٹی رپورٹر)آل پاکستان میڈیا کونسل خیبر پختونخواہ کا ایک اہم اجلاس صدر محمد اسحاق خان تنولی کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں بابو عبیدالرحمان صوبائی چئیرمین،شاہ فیصل خان صوبائی جنرل سیکرٹری، شاہد فراز صوبائی سینئر نائب صدر،مہتاب علی صوبائی
انفارمیشن سیکرٹری، راجہ گل عباس صدر ہزارہ ڈویژن،شفیق تنولی جنرل سیکرٹری ہزارہ ڈویژن وقار احمد سلطان سینئر نائب صدر ہزارہ ڈویژن،کرن اعوان نائب صدر ہزارہ ڈویژن.احتشام خان پریس سیکرٹری ہزارہ ڈویژن،یاسر عرفات جنرل سیکرٹری مانسہرہ، اعجاز احمد خواجگان پریس
سیکرٹری مانسہرہ،ملک نوید ڈسٹرکٹ صدر ہری پور،سینئرنائبصدرسردارعزیزالرحماننائبصدرشاہدممحمودخانعقیل احمد ڈسٹرکٹ پریس سیکرٹری، سردار تنولی سینئر نائب صدر تناول آل پاکستان میڈیا کونسل، محمد جاوید تنولی نائب صدر تناول،
اعجاز احمد تنولی جنرل سیکرٹری تناول اور طاہر محمود اعوان سیکرٹری مالیات تناول نے شرکت کی اجلاس میں صدر محمد اسحاق خان تنولی نے تنظیم کی پچھلی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور
اس عزم کا اظہار کیا انشاءاللہ بہت جلد تنظیم کا نیٹ ورک پورے خیبر پختونخواہ میں پہنچ جاۓگا تمام عہدیداروں نے محمد اشرف جعفری مرکزی چیئرمین آل پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔