111

سی ڈی اے کا اسملی ڈیم روڈ بھارہ کہو میں بڑا آپریشن

سی ڈی اے کا اسملی ڈیم روڈ بھارہ کہو میں بڑا آپریشن

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیوروچیف)سی ڈی اے کا سملی ڈیم روڈ، بھارہ کہو میںبڑا آپریشن۔ متعدد تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا جبکہ
نیشنل پولیس فاؤنڈیشن سیکٹر E-11میں بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر
11مکانات کو سر بمہر کر دیا ہے

۔جمعرات کے روز سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ضلعی انتظامیہ اوراسلام آباد پولیس کی معاونت سے بھارہ کہو کے علاقے میں میگا آپریشن کر کےمتعدد تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر کے سرکاری اراضی کو
واگزار کرا لیا۔

آپریشن میں 386 شیڈز، 30 کھوکھاکیبن، 68 سیڑھیاں، 29
دکانیں، 30 تندور، 163 سائن بورڈ اور سبزی و فروٹ کے 35 سٹالز ختم کر
دیئے گئے ہیں۔

یہ تجاوزات نہ صرف سرکاری اراضی پر بنائی گئی تھیں بلکہ ان
تجاوزات کے باعث پیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا
تھا۔سیکٹر E-11میں سر بمہر کئے جانے والے مکانا ت میں سیکٹر E-11/4کی سٹریٹ
نمبر 12کے مکان نمبر183 میں بیوٹی پارلر جبکہ مکان نمبر213 اورمکان
نمبر186 میں پراپرٹی کے دفاتر،مکان نمبر187میں بیوٹی پارلر، مکان نمبر179میں سکن بیوٹی پارلر، مکان نمبر 376میں سکن لیزر کلینک، مکان نمبر 208میں مساج سینٹر، مکان نمبر184 میں پراپرٹی دفتر بنایا گیا تھا۔ اسی طرحسیکٹر E-11/4 کی سٹریٹ نمبر28 کے مکان نمبر 456 میں کنسٹرکشن کمپنی، مکان
نمبر 442 میں بوائز ہوسٹل اور مکان نمبر436میں این جی او کا دفتر بنایا
گیا تھا۔ اب تک بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ II-نان کنفرمنگ استعمال پر 26
مکانات سر بمہر کر چکا ہے اور بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف سی ڈی

اے کا یہ آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا۔علاوہ ازیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تشکیل دی گئی مختلف ٹیموں نے اسلامآباد کے مختلف علاقوں میں آپریشن کر کے سامان ضبط کر لیا جسے بعد ازاں سیڈی اے کے سٹور میں جمع کرا دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں