88

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کاآپریشن جاری

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کاآپریشن جاری

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیوروچیف)سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کااسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کاآپریشن جمعہ کے روز بھی جاری رہا۔ آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، اسلام آبادپولیس کے علاوہ سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول سیکشن اور انوائرنمنٹ ونگ نےمعاونت کی۔جمعہ کے روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ترنول سے ٹیکسلا کی طرف جی ٹی روڈ




کے اطراف سرکاری اراضی پر قائم کی گئی تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کومسمار کر دیا جبکہ سامان ٹرک میں ڈال کر سی ڈی اے سٹور میں جمع کرا دیاگیا۔ اس طرح بلڈنگ کنٹرول سیکشن کے عملے کے ہمراہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مرکزE-11میں ریسٹورنٹ کے باہر کی گئی تجاوزات کو ختم کر دیا۔ علاوہ ازیں انوائرنمنٹ ونگ کے عملے کے ہمراہ مل کر آئی جے پی روڈ نزد پنڈورہ




چونگی کے علاقے میں بکرا فروشوں کے خلاف بھر پور آپریشن کر کے نہ صرف ان جانوروں کے لیے بنائے گئے باڑوں کو ختم کر دیا بلکہ موقع پر قبضے میں لئےجانے والے جانوروں کو انوائرنمنٹ ونگ کی سیکٹر H-9میں بنائی گئی پھاٹک میں بند کر دیا اور دیگر سامان ضبط کر کے سی ڈی اے سٹور میں جمع کرا دیاگیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں