94

برطانیہ اور یورپ میں موجود تارکین وطن اور ان کی بڑی تنظیموں نے تنازعہ کشمیر پر برطانیہ اور امریکہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

برطانیہ اور یورپ میں موجود تارکین وطن اور ان کی بڑی تنظیموں نے تنازعہ کشمیر پر برطانیہ اور امریکہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیوروچیف)برطانیہ اور یورپ میں موجود تارکین وطن اور ان کی بڑی تنظیموں نے تنازعہ کشمیر پر برطانیہ اور امریکہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنے کا دیرینہ مطالبہ دہرایا





، صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان ،جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے صدر ممتاز حریت پسند کشمیری مجاہد اور سیا سی و سماجی شخصیت الطاف احمد بٹ آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے پبلک اکانٹس کمیٹی کے چیئر مین عبدالرشید ترابی کے اعزاز میں گزشتہ روز برسٹل سٹی آف لندن میں پاکستا ن ایسو سی ایشن آف برسٹل( PAB) اور برسٹل کشمیر فائونڈیشن ( bkf) نے ایک تقریب کا اہتمام





برسٹل کمیونٹی ہا ل میں کیا جس میں سینکڑوں کشمیری ، پاکستانیوں سمیت برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر ممتاز حریت پسند کشمیری مجاہد الطاف احمد بٹ نے کہا کہ مجھے یہاں پر آکریہ حوصلہ ملا ہے کہ کشمیر پر دنیا جاگ رہی ہے جس طرح تارکین وطن کشمیریوں کی امنگوں کی ترجمانی کررہے ہیں





اس سے ہمیں یقین ہے کہ مودی سرکار کیخلاف دنیا کا ریفرنڈم ہونے والاہے ، الطاف احمد بٹ نے کہا کہ پاکستان اور اسکی عوام کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں، ہمیں برطانوی پارلیمنٹ کے ممبران کی کشمیر میں دلچسپی سے یہ یقین ہو چلا ہے کہ برطانیہ کشمیر پر فیصلہ کن کردار ادا کریگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا عشق پاکستان سے ہے اور پاکستانی کشمیر سے عشق کرتے ہیں ،





اس عشق کا ملاپ جلدہونیوالا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگ سید علی گیلانی آپا آسیہ اندرابی، یاسین ملک ، ظفر اکبر بٹ ، میر واعظ عمر فاروق نے نہ جھکنے والی روایت اب تک قائم رکھی ہوئی ہے




، کشمیر میں ہر بچہ بڑا، بزرگ اپنے آپ میں پاکستان ہے ، تقریب میں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود احمد نے بھی خطاب کیا ، تقریب میں تحریک انصاف کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی ،برسٹل کے میئر ٹام ادیتیا، مقامی کونسلر ٹم باس ،خاتون امید واربرائے ممبر برطانیہ پارلیمنٹ، چیئر مین پاکستانی ایسو سی ایشن برسٹل آفتاب فیروز،چیئرمینBKFرائوف ملک، راجہ سکندر خان اور مقامی کونسلرز شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں