111

ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا

ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد)ملک بھر میں شہدائے کربلا اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا۔





نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور اُن کے رفقا کے چہلم کے موقع پر کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک بھر میں شبیہ عَلم و ذوالجناح کے جلوس نکالے گئے۔

عزاداروں کی نوحہ خوانی اور ماتم، جلوسوں کی گزر گاہوں پر پانی کی سبیلوں اور لنگر کا انتظام کیا گیا۔




کراچی میں شہدائے کربلا کے چہلم کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں کھارادرپر اختتام پذیر ہوگیا۔




کراچی میں چہلم کا مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیاں ایرانیاں کھارادرپر اختتام پذیر ہوا — فوٹو: آئی این پی 

جلوس کے راستوں اور اطراف میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رہی جبکہ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے۔




کوئٹہ میں بھی دو جلوس نکالے گئے، مرکزی جلوس علمدار روڈ پر رحمت اللہ چوک سے صبح تقریبا ساڑھے 9 بجے برآمد ہوا جو بہشت زینب ہزارہ قبرستان پر اختتام پزیر ہوگیا جبکہ دوسرا جلوس ہزارہ ٹاؤن میں امام بارگاہ ولی عصر سے نکالاگیاجو کہ ہزارہ ٹاؤن قبرستان پر پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔




ملتان میں مرکزی جلوس امام بارگاہ جوادیہ سے برآمد ہوا اور آستانہ لال شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا جبکہ فیصل آباد کا مرکزی جلوس امام بارگاہ عزا خانہ شبیر سے اورگوجرانوالہ میں امام بارگاہ آل عمران سے جلوس برآمد ہوا، جھنگ میں ماتمی جلوس امام بارگاہ قدیمی پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔




گجرات، جہلم، چنیوٹ، وہاڑی، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، لودھراں، راجن پور، رحیم یار خان، لودھراں، وہاڑی، حافظ آباد، بھکر اور میانوالی سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی چہلم شہدا کربلا کے حوالے سے جلوس نکالے گئے۔




چہلم کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور بعض شہروں میں دفعہ 144 نافذ  کی گئی جبکہ مختلف شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد رہی۔




اس کے علاوہ جلوس کی گزرگاہوں پر موبائل سروس جزوی طور پر بند رکھی گئی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں