بھارت کشمیریوں کے عزم و استقلال کو پست کرنے میں اس بار بھی ناکام رہا ہے،حریت پسند کشمیری رہنما الطاف احمد بٹ
اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد ) ممتاز سیاسی و سماجی اور حریت پسند کشمیری رہنما الطاف احمد بٹ نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے عزم و استقلال کو پست کرنے میں اس با ر بھی ناکام رہا ہے ۔ 80دن کا لاک ڈاؤن، اشیاء خوردنوش اور ادویات کی شدید کمی کے باجود کشمیری آج بھی بھارت کی مکاری کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں ۔
یہ عزم اور حوصلہ کشمیریوں کی میراث رہی ہے،وہ آذاد پیدا ہوئے اور آزادی کے لیے جان بھی دینے سے گریز نہیں کرینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ کے شہر آکسفورڈ میں آکسفورڈ کشمیر کمیٹی کے زیراہتمام آل پارٹیز کا نفرنس نے خطاب کرتے ہوئے کیا،
اس موقع پر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن اور پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالرشید ترابی تحریک کشمیر برطانیہ کے سربراہ راجہ فہیم کیانی، ڈپٹی مئیر آکسفورڈ سٹی کونسلر الطاف احمد،محی الدین ڈار بھی موجود تھے، آل پارٹیزکانفرنس کا اہتمام ناظم محمود ،راجہ عثمان خان اور اسلم ڈوگر نے کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
الطاف احمد بٹ نے کہا کہ مودی نے کنٹرول لائن پر جنگ چھیڑی ہے۔وہ اپنی دہشت گردی سے نظریں ہٹانے کیلئے آزادکشمیر میں ٹریننگ کیمپوں کا پراپیگنڈہ کررہا ہے،
آج اسکا پروپیگنڈا عالمی برادری کے پاکستان میں موجود سفارتکاروں نے لائن آف کنٹرول پہ جاکر اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے ،برطانیہ اور دنیا جانتی ہے کہ تحریک آزادی کشمیر خالصتاََ کشمیریوں کا معاملہ ہے،
اور یہ کشمیری نوجوان خود لڑرہے ہیں ،برہان وانی کی شہادت اسکا بڑا ثبوت ہے ،بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گردہے۔
عبدالرشید ترابی نے اس موقع پر کہا کہ تارکین وطن کی کاوشوں سے برطانوی اراکین پارلیمنٹ کشمیریوں کے حقیقی سفیر بن کر سامنے آئے ہیں
،برطانیہ بھی اس مسلہ کا فریق ہے کیونکہ یہ 1947ء کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈاہے لہذا سب سے زیادہ ذمہ داری اس وقت برطانوی حکومت پر عائد ہوتی ہے،
تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ اللہ کے بعد کشمیریوں کا مخلص وکیل پاکستان ہے،ہماری نظریں برطانیہ یورپ اور عالمی برادری سے پہلے پاکستان پر لگی ہوئی ہیں