75

مولانا فضل الرحمان دھرنا سیاست سے گریز کریں راجہ عمر علی یوسف

مولانا فضل الرحمان دھرنا سیاست سے گریز کریں راجہ عمر علی یوسف

اسلام آباد (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)مولانا فضل الرحمان دھرنا سیاست سے گریز کریں.تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے والے فرزند اسلام متاثر ہونگے.ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما ممبر زکوہ وعشر کمیٹی راجہ عمر علی یوسف پوڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.





انکا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی دھرنے کی تاریخ اور رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کی بھی وہی تاریخیں ہیں دھرنے کی وجہ دنیا بھر سے اجتماع میں شرکت کرنے والے فرزند اسلام کی شرکت متاثر ہو گی




اور باہر سے آنے والے مہمان پاکستان سے اچھا تاثر نہیں لے کر جائیں.مولانا فضل الرحمان ایک مذہبی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں وہ اسلام کی تبلیغ کے لئے آنے والے مہمانوں کا استقبال کریں نا کہ انکے کیلئے مشکلات پیدا کریں




.انکا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت کے دیگر رہنماؤں سے بھی گزارش ھے کہ اس تجویز پر غور کریں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں