101

میاں نواز شریف کی صحت یابی کیلئے یوسی 48 سرائے خربوزہ کے لیگی رہنما کرم خان کی رہائش گاہ پر دو بکروں کاصدقہ دیا

میاں نواز شریف کی صحت یابی کیلئے یوسی 48 سرائے خربوزہ کے لیگی رہنما کرم خان کی رہائش گاہ پر دو بکروں کاصدقہ دیا

ترنول( محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صحت یابی کیلئے یوسی 48 سرائے خربوزہ کے لیگی رہنما کرم خان کی رہائش گاہ پر دو بکروں کاصدقہ دیا گیا.اوراس موقع پر خصوصی دعائیں کی گئیں. دعائیہ تقریب میں قریب کی تمام یونین کونسلوں کے ن لیگ کے نمائندے شریک ہوئے.





جن میں راجہ جان عباسی,ملک ریاض پراچہ,جنرل کونسلر ابرار عباسی,جنرل کونسلر نعیم خان,لیبر کونسلر اعجاز عباسی,امیدوار برائے چئیرمین یوسی 46 معراج مغل,اخلاق عباسی, سیدمذمل شاہ,میر احمد خان,مولانا ساجد جذبی,مولانا علی زمان,خاقان خان,عمران خان, رفعت نواز خان,محمد فاروق,




محمد رضوان, حاجی گل زمان,مبشر نواز خان, اشعر نواز خان اور دیگرشامل تھے.میاں نواز شریف کی صحت یابی کیلئے مقامی مدرسہ میں قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا.لیگی رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومت میاں نواز شریف کے مکمل علاج کیلئے جلد عملی اقدامات اٹھائے اور انکی صحت کا خاص خیال رکھا جائے.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں