73

پاکستان کا مودی کو فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

پاکستان کا مودی کو فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔




بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔




پاکستان نے بھارتی درخواست مسترد کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمیشن کو تحریری طور پر فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔




اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پامال کر رہا ہے اور بھارتی وزیراعظم کو فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ مقبوضہ کشمیر کے سیاہ دن کی مناسبت سے کیا گیا۔




خیال رہے کہ پاکستان نے گزشتہ ماہ بھی بھارتی وزیراعظم کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔




اس کے علاوہ پاکستان نے بھارتی صدر  کی آئس لینڈ جانے کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت کی درخواست بھی مسترد کر دی تھی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں