87

کشمیر پر مذاکرات بہت ہوئے پر حل نہیں نکلا، مشال ملک

کشمیر پر مذاکرات بہت ہوئے پر حل نہیں نکلا، مشال ملک

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں سے کیے تمام وعدے توڑ دیے ہیں، مذاکرات بہت ہوئے کوئی حل نہیں نکلا۔




اسلام آباد میں لگائے ہڑتالی کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ تیسرا مہینہ ہے مقبوضہ کشمیر میں کربلا کا منظر چل رہا ہے۔




انہوں نے مزید کہا کہ صبح سے یوم سیاہ کے حوالے سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے، تمام سیاسی جماعتوں نے یوم سیاہ کے حوالے سے احتجاج میں شرکت کی۔

مشال ملک نے یہ بھی کہا کہ ہماری جدوجہد مسلسل چلتی رہے گی، ہمیں آزادی کا حق دیا جائے، پاکستان نے بہت کوشش کی کہ مسئلہ حل کیاجائے۔




ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 370 ہٹانے کے بعد بھارت نے تمام وعدے توڑ دیے، دوطرف مذاکرات بہت ہوئے، کوئی حل نہیں نکلا، مقبوضہ کشمیر میں سانس لینے کا حق ختم کردیا گیا ہے۔




یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ میں خود ایک بیوہ کی طرح کی زندگی گزار رہی ہوں، انسانیت سے بڑا کوئی مذہب نہیں، بھارت مسئلہ کشمیر کا حل نہیں چاہتا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں