97

ملک حفیظ الرحمان ٹیپو کا عشائیہ,عوام کا سمندر امڈ آیا

ملک حفیظ الرحمان ٹیپو کا عشائیہ,عوام کا سمندر امڈ آیا

اسلام آباد ترنول( محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)ملک حفیظ الرحمان ٹیپو کا عشائیہ,عوام کا سمندر امڈ آیا مخالفین جعلی ووٹ کے ذریعے کبھی الیکشن نہیں جیت سکتے,ملک حفیظ الرحمن ٹیپو





تفصیلات کے مطابق امیدوار برائے چئیرمین یوسی 46بھڈانہ کلاں ملک حفیظ الرحمن ٹیپو کی رہائش گاہ پر بڑے جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے,ملک حفیظ الرحمن ٹیپو نے جلسہ مظلوم کشمیریوں کے نام کر دیا. بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ملک ٹیپو نے کہا کہ





میرے مخالفین نے جعلی ووٹوں کے ذریعے الیکشن میں دھاندلی کی.جسے عوامی طاقت سے ہم نے الیکشن کمیشن کے ذریعے چیلنج کیا جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے الیکشن ملتوی کر دیا.





ملک ٹیپو کا کہنا تھا کہ میرے علاقہ کے عوام مجھ سے محبت کرتے ہیں اس کا صلہ میں انکے ترقیاتی کاموں سے دونگا. علاقہ میں سوئی گیس اور بجلی کی فراہمی سمیت گلیوں اور سڑکوں کے کام کروائے اور آئندہ بھی خدمت جاری رکھیں گے.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں