171

مردان ڈی پی او سجاد خان کا ہنگامی پریس کانفرس،

مردان ڈی پی او سجاد خان کا ہنگامی پریس کانفرس،

مردان (شاہ بابا حبیب عارف بیوروچیف)مردان ڈی پی او سجاد خان کا ہنگامی پریس کانفرس،مردان پولیس نے تقریباً دو ہفتے پہلے تھانہ صدر کی حدود علاقہ گوجر گڑھی میں 7مرلہ مکان کے تنازعے پر خون کی ہولی کھیلنے والے قتل کے مقدمے میں مطلوب تین ملزمان سمیت تین سہولت کاروں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیاتفصیلات کے مطابق مورخہ 19-10-2019کو تھانہ صدر کی حدود محلہ آدم خان نواں کلے گوجر گڑھی میں 7مرلہ مکان کے تنازعے پرظالم صفت شوہر نے دیگرشریک




Image may contain: 6 people

واردات 04 ساتھیوں کے ہمراہ اپنی بیوی، تین بیٹوں اور پانچ ماہ کی پھوتی کو موت کے گھاٹ اتار کر فرار ہوگئے تھے، اس اندوہناک واقع کا ڈی پی او سجاد خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل بشیر احمدیوسفزئی کی قیادت میں واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے




خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دی جنہوں نے دن رات انتھک محنت کر کے واردات میں ملوث سفاک ملزمان میں سے تین ملزمان طاہر عرف خان ولد حضرت شاہ، عامر ولد عثمان شاہ اور بلال ولد واصل تک رسائی حاصل کرتے ہوئے مکان ازان سیدر خان واقع اکو ڈھیری پر چھا پہ زنی کی گئی ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس پر پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کو زیر کر کے ان کے قبضے سے 03عدد کلاشنکوف،02عدد پستول اور متعدد کارتوس سمیت تین سہولت



کاروں سیدرخان، امان اللہ اور رحیم اللہ ساکنان اکو ڈھیری لوند خوڑ کوگرفتار کرلیا، ڈی پی او سجاد خان نے ہنگامی پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اندوہناک واقع میں ملوث عناصر کی گرفتاری مردان پولیس کیلئے ایک چیلنج تھی، جس کی گرفتار ی کیلئے پولیس نے




جدید سائنسی خطوط اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کاروائی کا آغاز کیا گیا تھاجس کے نتیجے میں مقدمے میں مطلوب پانچ ملزمان میں سے تین ملزمان سمیت تین سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید دو ملزمان کی گرفتار ی کیلئے پولیس کاسرچ آپریشن جاری ہے، جن کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں