101

نیشنل ٹاسک فورس ایکٹیویٹی آئی سی ٹی اسلام آباد کی تیسرے روز بھی کارروائی جاری

نیشنل ٹاسک فورس ایکٹیویٹی آئی سی ٹی اسلام آباد کی تیسرے روز بھی کارروائی جاری

ترنول(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر )نیشنل ٹاسک فورس ایکٹیویٹی آئی سی ٹی اسلام آباد کی تیسرے روز بھی کارروائی جاری.اسلام آباد میں بڑے میڈیکل سٹورز پر چھاپے متعددمیڈیکل سٹورز سیل کر دیئے گئے.





تفصیلات کے مطابق ڈرگ انسپکٹر ماریہ ظفر نے نیشنل ٹاسک فورس ایکٹوٹی اسلام آباد نے تیسرے دن بھی غیر رجسٹرڈ, غیر معیاری اور زائد المعیاد ادویات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 54 میڈیکل سٹورز چیک کئے۔غیر قانونی,غیر رجسٹرڈ اور زادالمعیاد ادویات فروخت کرنے والوں متعدد میڈیکل سٹورز سیل کر دئیے گئے.





ڈرگ انسپکٹر ماریہ ظفر نے کہا ہے کہ ایکٹ 1976 / ڈریپ ایکٹ 2012 کی دفعات کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں