82

ماں کے رونے پر مردہ قرار دیے گئے بچے کی سانسیں چلنے لگیں

ماں کے رونے پر مردہ قرار دیے گئے بچے کی سانسیں چلنے لگیں

صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کے سرکاری اسپتال میں ڈاکٹر نے نومولود زندہ بچے کو مردہ قرار دے دیا، ماں کے رونے پر نرس نے بچے کو آکسیجن لگائی تو بچے کی سانسیں بحال ہوگئیں۔




ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کایہ واقعہ مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے سرکاری اسپتال میں پیش آیا۔




بچےکی والدہ کے مطابق اس کے نومولود بچے کی طبیعت خراب ہونے پر ڈاکٹر نے اس کا چیک اپ کیا اور اسے مردہ قرار دے دیا۔

اپنے بچے کی موت کا سن کا ماں زارو قطار رونے لگی جس پر وہاں موجود نرس نے ترس کھا کر بچے کو آکسیجن لگائی تو بچے کی سانسیں چلنے لگیں۔




اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ضیاء انجم کا کہنا ہے کہ بچہ دل کا مریض ہے اوراسپتال میں زیر علاج ہے جب کہ ڈاکٹر کی مبینہ غفلت پرانکوائری شروع کردی گئی ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں