90

بابری مسجد کیخلاف انڈین سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل مذمت و مسلم امّہ کیلئے تکلیف دہ ہے عظمت شاہ ترمذی

بابری مسجد کیخلاف انڈین سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل مذمت و مسلم امّہ کیلئے تکلیف دہ ہے عظمت شاہ ترمذی

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر)بابری مسجد کیخلاف انڈین سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل مذمت و مسلم امّہ کیلئے تکلیف دہ ہے،علامہ پیر سید عظمت شاہ ترمذی چیرمین رابطہ کونسل متحدہ سادات پاکستان .خطیب ھزارہ پیر سید عظمت شاہ نے کہا ہے کہ بابری مسجد کیخلاف انڈیا سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل مذمت و مسلم ا±مّہ کیلئے تکلیف دہ ہے




،انہوںنے کہاکہ بابری مسجد کیخلاف انڈیا سپریم کورٹ کا فیصلہ آر ایس ایس و بی جے پی کے منشور کا تسلسل ہے،سید ابراہیم احمد نے کہاکہ بابری مسجد کیخلاف فیصلہ مسلم کش و بھارت کی دیگر اقلیتوں کیخلاف ہندوتوا کی منشور کا عملی نمونہ ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم مودی نے اعلٰی عدلیہ کے ذریعے اپنی انتہا پسند ہندو تنظیم راشتریا سوائم سیوکہ سنگ کیساتھ کیا گیا




وعدہ پورا کیاانہوںنے کہاکہ کشمیر کا انضمام و بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر بی جے پی اور آر ایس ایس کا الیکشن ایجنڈہ تھا،مودی سرکار بھارت کو ہندوراشترا بنانے کے آر ایس ایس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔انہوںنے مزید کہاکہ مودی سرکار بھارت سے مسلم، سکھ و دیگر اقلیتوں کا مکمل خاتمہ چاہتا ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں