97

مردان پولیس کی سالانہ رپورٹ کے مطابق گرائم پیشہ عناصر اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈائون

مردان پولیس کی سالانہ رپورٹ کے مطابق گرائم پیشہ عناصر اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈائون

مردان (نمائندہ مردان)نیشنل ایکشن پلان کے تحت مردان پولیس کی سالانہ رپورٹ کے مطابق گرائم پیشہ عناصر اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈائون ،بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بر آمد ،




سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 3591مجرمان اشتہاریوں 1069سہولت کار اور 33298مشتبہ افراد گرفتار تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر مجرمان اشتہاری اور منشیات فروشوں کی قلع قمع کیلئے ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان کی خصوصی احکامات پر مردان پولیس نے تقریباََ ایک سال کے عرصہ میں مختلف کاروائیو ں کے دوران سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 3591مجرمان اشتہاری اور 1069انکے سہولت کار گرفتار کئے گئے




جبکہ انسدادی کاروائیوں کے دوران 33298افراد کو حراست میں لیکر چالان عدالت اور 60افراد کو 3MPOکے تحت گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 314کلاشکنوف ،104کالاکوف203رائفل ،449بندوق ،4725پستول




،84315عدد مختلف بور کے کارتوس ،9عدد ہینڈ گرنیڈ ،617ڈائنامائٹ ،504سیفٹی فیوز اور 83ڈیٹو نیٹر قبضہ میں لیا گیا اسی طرح منشیات کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 2474کلوگرام سے زائد چرس ،57کلوگرام سے زائد ہیروئن ،11050گرام افیون،724لیٹر شراب




اور 30466گرام آئس بھی قبضے میں لیکر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر آپریشنز کے دوران ضلع بھر میں کرایہ دار ایکٹ کے تحت 2064غیر رجسٹر ڈ کرایہ داروں جبکہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں سمیت دیگر کاروباری مراکز اور اہم و




حساس مقدمات کی سیکیورٹی آڈٹ کے دوران غیر تسلی بخش انتظامات پر 1487مقدمات درج کئے گئے سماجی و معاشرتی جرائم میں ملوث 1180ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد ،قمار بازی کرنے




والے 402افراد کو سود ایکٹ کے تحت 128آئس فروشوں اور 71لینڈ مافیا کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں