93

سی ڈی اے انتظامیہ ادارے کے تمام انتظامی امور میں نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے متعدد اقدامات اٹھا رہی

سی ڈی اے انتظامیہ ادارے کے تمام انتظامی امور میں نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے متعدد اقدامات اٹھا رہی

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) سی ڈی اے انتظامیہ ادارے کے تمام انتظامی امور میں نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اس سلسلے میں ایسے کئی دیرینہ مسائل جن پر ماضی کوئی توجہ نہیں دی گئی ان کو نہ صرف حل کیا جا رہا ہے بلکہ انکے منطقی انجام کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔




زیر التواء انکوائریوں کا مسئلہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی جس کو سی ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ نے نہ صرف حل کرنے کے لیے کوششیں کیں جن کے باعث متعدد انکوائریوں کو حتمی شکل دی جا چکی ہے




تاہم باقی ماندہ 15 باقاعدہ انکوائریوں کی تکمیل کے سلسلے میں ایچ آر ڈی ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ انکوائری رپورٹ جمع نہ کرانے والے افسران کو شو کاز نوٹس جاری کیے جائیں۔




مزید برآں ملازمین و افسران کی ڈگریوں اور دیگر تعلیمی اسناد کی تصدیق کے عمل میں سست روی کا نوٹس لیتے ہوئے سی ڈی اے انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ ڈگریوں اور تعلیمی اسناد کی تصدیق کا عمل ایک ماہ کے اند ر مکمل کیا جائے۔



سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے کی جانیو الی کوششوں کے سلسلے میں 45میں سے 30 انکوائریوں کو حتمی شکل دی جا چکی ہے تاہم باقی ماندہ 15 انکوائریوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے 15 یوم کا وقت دیا گیا ہے




جس کے بعد انکوائری رپورٹ جمع نہ کرانے والے افسران کے خلاف نا اہلی،عدم توجہی کی بنیاد پر تادیبی کاروائی شروع کی جائے گی۔ ایچ آر ڈی ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایسی انکوائریاں جن کی رپورٹس موصول ہو چکی ہیں




انکو مجاز اتھارٹی کے پاس بھیجیں تاکہ رپورٹ کی روشنی میں کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔اسی طرح تعلیمی اسناد کی تصدیق کے عمل میں سست روی کا نوٹس لیتے ہوئے سی ڈی اے انتظامیہ نے سیکرٹری سی ڈی اے بورڈ کو ہدایت کی ہے




کہ وہ گزٹٹڈ ملازمین کی ڈگریوں اور دیگر اسناد کی دوبارہ تصدیق کے عمل کو ایک ماہ کے اندر مکمل کریں۔یہ بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ایسے افسران جنہوں نے اپنی ڈگریاں کراس ویریفکیشن کے لیے ابھی تک جمع نہیں کرائیں وہ ایک ہفتے کے اندر اپنی ڈگریاں جمع کرائیں




بصورت دیگر انکی اسناد کو جعلی تصور کرتے ہوئے،سی ڈی اے ایمپلائز سروس ریگولیشن 1992 ؁ء کے تحت انکے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔نان گزٹڈ ملازمین کی تعلیمی اسناد اور دیگر دستاویزات کی تصدیق کے سلسلے میں ایچ آر ڈی ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی گئی ہے




کہ وہ تمام شعبوں کے سربراہان کو ایک مراسلہ جاری کریں جس میں انکو ہدایت کی جائے کہ وہ اپنے زیر انتظام شعبوں کے تمام نان گزٹڈ ملازمین کی تعلیمی اسناد اور دیگردستاویزات سیکورٹی ڈائریکٹوریٹ کو پندرہ یوم کے اندر مہیا کریں تاکہ متعلقہ اداروں سے ان دستاویزات کی تصدیق کروائی جا سکے




بصورت دیگران سربراہان کی نا اہلی کو سرکاری طور پر انکی کارکردگی کی رپورٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔ یہ بھی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ جنہوں نے ابھی تک تعلیمی اسناد اور دیگر دستاویزات جمع نہیں کروائیں




وہ سات یوم کے اندر اپنی اسناد اپنی ڈائریکٹوریٹ میں جمع کرائیں بصور ت دیگر ادارہ یہ اخذ کرے گا کہ انکی تعلیمی اسناد اوردیگر دستاویزات جعلی ہیں اور انکے پاس اپنے دفاع میں کچھ بھی نہیں ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں