66

مانسہرہ تحریک انقلاب ینگ سول سوسائٹی اور دیگر باشعور نوجوانوں نے جے یو آئی کا پلان بی مکمل طور پر ناکام

مانسہرہ تحریک انقلاب ینگ سول سوسائٹی اور دیگر باشعور نوجوانوں نے جے یو آئی کا پلان بی مکمل طور پر ناکام

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر)مانسہرہ تحریک انقلاب ینگ سول سوسائٹی اور دیگر باشعور نوجوانوں نے جے یو آئی کا پلان B مکمل طور پر ناکام کر دیا درجنوں نوجوانوں نے روڈ بندش کے خلاف بینرز اور پلےکارڈ اُٹھا رکھے تھے جب جےیوآئی کا جلوس ٹاون شپ پہنچا تو تحریک انقلاب کے




جوانوں نے شدید نعرےبازی کی اور دونوں گروپ آمنے سامنے آگے اس موقع پر تحریک انقاب کے وائس چئیرمین یوتھ MPA سیدشبیرحسین شاہ سعیدخان تنولی گلفرازقریشی عادل دلاورخان نے انتظامیہ اور دھرنا کر شرکاء سے کہا کہ آپ جہاں مرضی اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں لیکن شاہراہ ریشم کی بندش کسی صورت قبول نہیں کرین گے جس پر مفتی کفایت اللہ نے وعدہ کیا کہ آج اجازت دیدیں




کچھ وقت کے لیئے آج کے بعد ہم کبھی شاہرہ ریشم پر نہیں آئیں گے جس پر دونوں گرپ رضامند ہوئے اور فوراً روڈ کو آزاد کر دیا گیا مفتی کفایت اللہ کی موجودگی میں نوجوانوں نے پاک فوج اور آئی ایس آئی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے عوام نے تحریک انقلاب کے ان باشعور نوجوانوں کی اس کاوش کو سراہا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیدشبیرحسین شاہ نے کہا




کہ اگر 10 لوگ بھی حق پر کھڑے ہوجائیں تو دنیا کی کوئی طاقت انھیں شکست نہیں دے سکتی آج نوجوانوں نے یہ ثابت کر دیا کہ کوئی بھی گروہ مسلہ جتھہ اب مانسہرہ کی عوام کو یرغمال نہیں بنا سکے گا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں