94

جو بھی سیاسی وسماجی رہنما ضلع تناول کا نوٹیفکیشن جاری کروائے گا محسن تناول کا خصوصی خطاب

جو بھی سیاسی وسماجی رہنما ضلع تناول کا نوٹیفکیشن جاری کروائے گا محسن تناول کا خصوصی خطاب

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر)جو بھی سیاسی وسماجی رہنما ضلع تناول کا نوٹیفکیشن جاری کروائے گا محسن تناول کا خصوصی خطاب دیا جائے گا اور عوامی تقریب میں اس شخصیت کی تاج پوشی بھی کی جاۓ گی سردار تنولی چئیرمین قومی تحریک ضلع تناول تفصیلات کے




مطابق قومی تحریک ضلع تناول کے چیئرمین سردار تنولی نے کہا ہے کہ ( ۱) قومی تحریک قطعی طور پر غیر سیاسی ہے ( ۲) اس کا مقصد ضلع تناول کے لئے پرامن جدوجھد کرنا اور مناسب طریقے اور حکمت عملی سے حکام بالا اور ذمہ داران کی توجہ اس کی اہمیت کی طرف مبذول کروانا،




( ۳) علاقہ تناول میں بسنے والا ہر فرد قومی تحریک ضلع تناول کا رکن بن سکتا ہے جو اس کے اغراض ومقاصد اور اس کے منشور سے متفق ہو ، سردار تنولی چئیرمین قومی تحریک ضلع تناول نے تناول پریس کلب میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم کا خصوصی اعلامیہ :




جو بھی سیاسی وسماجی رہنما ضلع تناول کے قیام کے لیے کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن جاری کروائے گا ، اسے قومی تحریک ضلع تناول محسن تناول کا خصوصی خطاب دے گی اور یہ خطاب اس کے نام کے ساتھ مستقل طور پر لکھا اور بولا جانے کو یقینی بنانے گی اور




عوامی تقریب میں اس شخصیت کی تاج پوشی بھی کی جانے گی سردار تنولی کہا ہے کہ تناول کے تمام مسائل کا واحد حل ضلع کے قیام میں ہے اس موقع پر قومی تحریک ضلع تناول کے صدر محمد جاوید تنولی ،




سینئر نائب صدر بابو عبدالرحمن تنولی ، سینیر نائب صدر پروفیسر عبد الرزاق عادل ، جنرل سیکرٹری محمد شفیق تنولی ، سیکرٹری اطلاعات میڈیا ونگ اعجاز احمد تنولی، ودیگر عہدیدار و ممبران موجود تھے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں