انسپکٹرجنرل آف پولیس، خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم خان نے ضلع ایبٹ آباد کا دورہ
ایبٹ أباد(وقاص باکسر بیوروچیف) انسپکٹرجنرل آف پولیس، خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم خان نے ضلع ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے آر پی او دفتر ہزارہ ریجن میں نئے قائم شدہ دفتر ہیروز آف ہزارہ ٹرسٹ اور ویکٹم سپورٹ سروس (جرائم کے شکار لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا) کا افتتاح کیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پی ڈاکٹر محمد نعیم خان نے ضلع ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ انہوں نے آر پی او دفتر ہزارہ ریجن میں خیبرپختونخوا پولیس میں اپنی نوعیت کے پہلے ہیروز آف ہزارہ ٹرسٹ اور ویکٹم سپورٹ سروس کا افتتاحکے موقع پر کہا کہ ہیروز آف ہزارہ ٹرسٹ اور ویکٹم سپورٹ سروس آر پی او ہزارہ کا ایک منفرد اور اچھا اقدام ہے جس پر میں انہیں اور انکی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا
ہو اور اپنے مکمل تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرواتا ہوں کہ یہ منصوبے کامیاب ہو ں تا کہ ہم دوسرے ریجن اور اضلاع میں بھی ان کا قیام عمل میں لائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہیروز آف ہزارہ ٹرسٹ اور ویکٹم سپورٹ سروس کو مزید مستحکم اور فعال بنایا جائے تاکہ ہم ہیروز آف ہزارہ ٹرسٹ کے ذریعے شہداء پولیس اور غازیوں کی قربانیوں کو اجاگر کرنے کے لئے اور ان کی فیملیز کیساتھ ہر ممکنہ تعاون اور مدد کرسکیں۔ آئی جی پی نے مزید کہا کہ ویکٹم سپورٹ سروس تک رسائی ہر عام و خاص تک ہونی چاہیے
تاکہ جرائم کے شکار ہونیوالے افراد کی بروقت اور فوری قانونی مدد اور تحفظ فراہم کیا جاسکے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ نے آئی جی پی ڈاکٹر محمد نعیم خان کو ہیروز آف ہزارہ اور ویکٹم سپورٹ سروس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات کے پی پولیس میں پہلی بار شروع کیئے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی ہزارہ نے ہزارہ ریجن کے تمام اضلاع کے حوالے سے موجودہ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال اور کرائم کے حوالے سے آئی جی پی ڈاکٹر محمد نعیم خان کو تفصیلی بریفنگ دی۔ آئی جی پی ڈاکٹر محمد نعیم خان نے ڈی آئی جی ہزارہ اور تمام ضلعی پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا
کہ عوام کو انصاف کی فراہمی اور عوام کی پولیس افسران تک رسائی کو مزید آسان بنائیں تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان دوریوں کو ختم کیا جاسکے۔ آئی جی پی ڈاکٹر محمد نعیم خان نے پولیس ریسٹ ہاؤس ایبٹ آباد میں پود ا بھی لگایا