133

جمعیت علماء اسلام ف پلان بی کے تحت اسلام آباد 26 نمبر چونگی میں 3 گھنٹے دھرنا جاری رہا

جمعیت علماء اسلام ف پلان بی کے تحت اسلام آباد 26 نمبر چونگی میں 3 گھنٹے دھرنا جاری رہا

ترنول (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر )جمعیت علماء اسلام ف پلان بی کے تحت اسلام آباد 26 نمبر چونگی میں 3 گھنٹے دھرنا جاری رہا، منتظمین نے آج 2 بجے پھر دھرنے کا اعلان کردیا




مولانافضل الرحمان کے اعلان کے مطابق اسلام آباد 26 نمبر چونگی میں آج بھی دھرنا دیا گیا، دھرنے میں جے یو آئی ف کے راولپنڈی اور اسلام آباد کے کارکنوں نے شرکت کی، دھرنا شرکاء نے نماز عصر اور مغرب جی ٹی روڈپر ادا کی، دھرنا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام کا کہنا تھا




کہ موجودہ حکومت کے خاتمے تک پورے ملک میں دھرنے جاری رہیں گے، منتظمین نے کل دوبارہ دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے شرکاء سے شرکت کی درخواست کی ہے، اس موقع پر اسلام آباد پولیس نے جی ٹی روڈ کی ٹریفک کو متبادل راستے موٹروے کی جانب موڑ دیا تھا اور جی ٹی روڈ کو 3 گھنٹے تک مکمل بند کررکھا.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں