89

جلنے والے کو فائدہ تو نہیں ہوتا مگر اپنا آپ اندر سے جلا لیتا ہے جینوارائے

جلنے والے کو فائدہ تو نہیں ہوتا مگر اپنا آپ اندر سے جلا لیتا ہے جینوارائے

کولکتہ (مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف) بغض اور حسد انسان کو اندر سے کھو کھلا کر دیتا ہے۔بعض اوقات انسان حیوان بن کر اپنی شخصیت کا دشمن بن جاتا ہے مشاہدے میں آیا ہے کہ فلمی ،شوبز اور گلوکاری کے شعبہ میں ایسے افراد موجود ہیں جن کے سینے میں بغض اور کینہ بھرا رہتا ہے۔




ان الفاظ کا اظہار بھارت کی معروف گلوکارہ اور ادا کارہ جینوارائے نے گذشتہ روز اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کی جلنے والے کو فائدہ تو نہیں ہوتا مگر اپنا آپ اندر سے جلا لیتا ہے۔




انہوں نے کہا فنکاری اللہ کی دین ہے۔اور عزت و وقار بھی اسی کی دین ہے۔ اللہ سے دعا کرنا چاہیے کہ وہ ہمیں ایسی آلودگیوں سے بچائے اور انسانیت کی اچھی صفات سے ملا مال فرمائے۔




انہوں نے کہا ہے کہ اپنے فن کو عروج دینے کے لئے ریا ضت ضروری ہے۔جتنی محنت کریں گے اللہ اتنا ہی عروج عطا کرے گا۔ انہوں نے پاکستانی اخبارات کے ایڈیٹروں کا شکریہ ادا کیا ہے کہ وہ انکی خبروں کو ترجیحی بنیادوں پر اپنے پیپرز میں جگہ دیتے ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں